Home نیوز پاکستان پنشن میں ساڑھے 17فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

پنشن میں ساڑھے 17فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پنشن میں ساڑھے 17فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پنشن میں اضافے کا اطلاق فیملی پنشن پر بھی ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی سے وفاقی حکومت کے تمام پنشنرز بشمول دفاع کے سول پنشنر ر اور ا?رمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اور سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن میں اضافے کا اطلاق فیملی پنشن پر بھی ہوگا۔علاوہ ازیں یکم جولائی سے کم سے کم پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا جب کہ ای او بی آئی کے پنشنرز کی پنشن 10 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

Share
Related Articles

دفتر خارجہ نے مختلف ممالک میں تعینات سفیروں کے تبادلے کردیے

اسلام آباد:دفتر خارجہ نے مختلف ممالک میں تعینات سفرا کے تبادلے کردیے...

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ

کراچی: کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے سے شہر میں...

پشاور میں خاتون صحافی پر قاتلانہ حملہ، 2 بہنوں سمیت شدید زخمی

پشاور :پشاور میں بھانہ ماڑی میں خاتون صحافی قاتلانہ حملہ میں 2...

ڈی آئی خان میں باران پل کے قریب پولیس گاڑی دھماکے کا نشانہ بن گئی

ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس کی...