Home سیاست پنجاب میں الیکشن ٹریبیونلز کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں الیکشن ٹریبیونلز کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری

Share
Share

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کی انتخابی عذرداریوں کے لیے 8 الیکشن ٹریبیونل کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کے لیے تشکیل دیے گئے 8 الیکشن ٹریبیونلز میں موجودہ اور ریٹائرڈ ججوں کو شامل کیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ جوں کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مشاورت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شیخوپورہ، ننکانہ، سیالکوٹ، وزیرآباد اور لاہور کے چند حلقوں کے لیے جسٹس سلطان تنویر احمد، لاہور کے دیگر حلقوں کے لیے جسٹس ریٹائرڈ رانا زاہد محمود اور چنیوٹ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور حافظ آباد کے لیے جسٹس محمد اقبال چوہدری پر مشتمل ٹریبیونلز تشکیل دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاک پتن اور وہاڑی کے لیے جسٹس انور حسین، گجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین اور نارووال کے لیے جسٹس ریٹائرڈ محمود مقبول باجوہ، ملتان، خانیوال، ڈی جی خان، تونسہ، راجن پور، کوٹ ادو اور لیہ کے لیے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، بہاولپور، بہاول نگر، رحیم یار خان، لودھراں اور مظفرگڑھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ظفر اقبال اور راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، مری اور چکوال کے لیے جسٹس ریٹائرڈ عبدالشکور پراچہ پر مشتمل ٹریبیونل تشکیل دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...