Home نیوز پاکستان کراچی سے قومی اسمبلی کے 21 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کا ٹیفکیشن جاری

کراچی سے قومی اسمبلی کے 21 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کا ٹیفکیشن جاری

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کراچی سے قومی اسمبلی کے 21 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیالیکن این اے 238 کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

حلقہ این اے 229 سے پی پی کے جام عبدالکریم بیجار، حلقہ این اے 230 سے پیپلز پارٹی کے سید رفیع اللہ اور حلقہ این اے 231 سے پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

حلقہ این اے 232 سے ایم کیو ایم کی امیدوار آسیہ اسحاق، حلقہ این اے 233 سے محمد جاوید حنیف خان، این اے 234 کورنگی سے محمد معین عامر پیرزادہ، حلقہ این اے 235 سے محمد اقبال خان، حلقہ این اے 236 سے حسان صابر، این اے 237 سے پی پی پی کے اسد عالم نیاری جبکہ این اے 239 سے پی پی پی کے سردار نبیل کی کامیابی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
حلقہ این اے 240 سے اسد عبدللہ، این اے 241 سے مرزا افتخار بیگ، حلقہ این اے 242 سے سید مصطفیٰ کمال، این اے 243 سے عبدالقادر پٹیل اور این اے 244 سے فاروق ستار اور این اے 245 سے سید حفیظ الدین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 سے سید امین الحق، این اے 247 سے خواجہ اظہار الحق، این اے 248 سے خالد مقبول صدیقی، این اے 249 سے احمد سلیم صدیقی اور این اے 250 سے فرحان چشتی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...