Home سیاست نوٹیفکیشن معطلی، الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

نوٹیفکیشن معطلی، الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ سے معطل ہونے کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 

 

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال سپریم کورٹ کے سامنے رکھی جائے گی، سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کل رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کا امکان ہے۔

 

 

سیکرٹری الیکشن کمیشن کے ہمراہ ڈی جی لاء بھی سپریم کورٹ جائیں گے، رجسٹرار سپریم کورٹ کو باقاعدہ طور پر صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔

 

 

ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی سفارش کی تھی، سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں کسی بھی رکاوٹ سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...