Home sticky post 4 ۔ 26 نومبر احتجاج، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

۔ 26 نومبر احتجاج، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق تین مقدمات میں بشریٰ بی بی کی 24 مارچ تک عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا ۔
انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1 کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف نے عدالت کو بتایا کہ ان کی موکلہ 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں پہلے ہی گرفتار ہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں۔
وکیل نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی شاملِ تفتیش ہونا چاہتی ہیں، لہٰذا تفتیشی افسر کو ہدایت دی جائے کہ وہ انہیں اڈیالہ جیل میں ہی شاملِ تفتیش کریں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 24 مارچ تک ان کی گرفتاری سے روک دیا۔
ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر آئندہ سماعت بھی 24 مارچ کو ہوگی۔
خیال رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ رمنا، تھانہ مارگلہ اور تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمات درج ہیں۔

Share
Related Articles

پاک فضائیہ نے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی،شہباز شریف

کامرہ:وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت کے خلاف شان دار فتح...

غیر ملکی کھلاڑیوں کے خدشات، آئی پی ایل انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت میں عدم تحفظ کے خدشات...

پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات مکمل محفوظ ہیں، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی تصدیق

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی جوہری تنصیب سے تابکاری کے...