Home sticky post 3 26 نومبر احتجاج کیس، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

26 نومبر احتجاج کیس، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔
بشریٰ بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت چوہدری عامر ضیا ایڈیشنل سیشن جج، ویسٹ نے کی، بشریٰ بی بی کیجانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔
بشریٰ بی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہونا چاہتی ہیں، تفتیشی افسر کو ہدایت کی جائے کہ وہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کریں۔
بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی، بشریٰ بی بی کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے وزیر نے کرنل صوفیہ قریشی کو’ ’دہشت گردوں کی بہن“ قرار دے دیا

نئی دہلی :بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی ایک اور نفرت...

کوشش ہے بھارت اور پاکستان کو اتنا قریب لے آئیں وہ اکٹھے کھانا کھائیں،صدرٹرمپ

ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو...

جنگ بندی کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

اسلام آباد:جنگ بندی کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا...