Home #ٹرینڈ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات بے معنی ہو چکے ہیں،ایران

امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات بے معنی ہو چکے ہیں،ایران

Share
Share

تہران:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کی دوغلی پالیسیوں نے بات چیت کی اہمیت ختم کر دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا ایک طرف مذاکرات کے دعوے کرتا ہے جبکہ دوسری جانب اسرائیل کو ایران پر حملوں کی اجازت دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اجازت کے بغیر اسرائیلی حملے ممکن نہیں تھے-

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ جب تک امریکا دوغلی پالیسیاں ترک نہیں کرتا، جوہری مذاکرات کی بحالی یا ان میں کوئی پیشرفت ممکن نہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران اپنے قومی دفاع اور خودمختاری پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...