Home highlight آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کے بعد وطن واپسی پر ثناء میر کا شاندار استقبال

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کے بعد وطن واپسی پر ثناء میر کا شاندار استقبال

Share
Share

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر لندن سے اسلام آباد پہنچ گئیں۔ وطن واپسی یہ ان کا شاندار استقبال کیا گیا اعزاز حاصل کرنے والی وہ پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر ہیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر آئی ٹی، شزا فاطمہ خواجہ نے ثنا میر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ، کرن ڈار، اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن، آمنہ بتول بھی موجود تھیں۔

ثنا میر کو لندن میں آئی سی سی ہال آف فیم کی ایک باوقار تقریب میں یہ اعزاز دیا گیا تھا۔ ان کے کرکٹ کیریئر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے 120 ون ڈے میچوں میں 1630 رنز بنائے اور 151 وکٹیں حاصل کیں۔ بین لاقوامی ٹی ٹوئنٹی میں انہوں نے 106 میچ کھیلے، جس میں 802 رنز بنائے اور 89 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کے یہ اعداد و شمار پاکستانی ویمن کرکٹ کے لیے ان کی غیر معمولی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ثنا میر کی یہ شمولیت پاکستان کرکٹ اور خاص طور پر ویمن کرکٹ کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...