Home سیاست ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کالعدم ہونے کا میاں نواز شریف کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،وزیراعظم

ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کالعدم ہونے کا میاں نواز شریف کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کاکہناہے کہ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کالعدم ہونے کا میاں نواز شریف کو کوئی فرق نہیں پڑے گا الیکشن ایکٹ کی ترمیم سے نوازشریف کی نااہلی ختم ہوچکی ہے نواز شریف کے واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی۔16ماہ مشکل حالات میں حکومت چلائی، مانتا ہوں کہ معاشی صورتحال کی وجہ سے ہمارے ووٹ بینک میں کمی ہوئی مگر ہم نے ریاست کو بچایا،میں سمجھتا ہوں کہ ریاست بچ گئی توسب کچھ بچ گیا

اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں نے کبھی کسی صحافی سے کوئی گلا نہیں کیا، میں نے تنقید اور تعمیر کو ہمیشہ خوش آمدید کہا، میں نے صحافیوں پر یقین کیا کہ وہ ایک آزاد رپورٹ دیتے ہیں۔ ہمیں سخت فیصلے اور ایکشن لینے پڑے کیونکہ ہم کچھ نہیں کر سکتے تھے، کبھی کوئی وزیراعظم ایسے الوداع نہیں ہوا جیسے میں جارہا ہوں، میں سب سے مل کر جا رہا ہوں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات کا اعلانیہ اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے میں تیس سال سے اسٹیبلشمنٹ کی آنکھوں کا تارا ہوں، مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میرے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے رہے۔ میں نے کب اسٹیبشمنٹ سے اپنے تعلقات سے انکار کیا ہے

وزیراعظم نے کہا کہ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کالعدم ہونے کا میاں نواز شریف کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،نواز شریف کے واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی۔جبکہ اس موقع پر اسحا ق ڈاربولے نوازشریف کی 26جولائی کو نااہلی کی مدت ختم ہوچکی ہے۔بطور پارٹی صدر میں نے نوازشریف کو وزیراعظم کے لیے مسلم لیگ ن کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

وزیراعظم نے نگراں وزیراعظم کی تقرری سے متعلق کہا کہ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ ایک دوروز میں ہوجائیگا، قائد حزب اختلاف سے آج بھی ملاقات شیڈول ہے، انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے نگران وزیراعظم کے حوالے سے تمام اتحادیوں نے فیصلہ کا اختیار دیا صرف ایک جماعت نے کہا ہماری لیڈرشپ سے بات کرلیں ، ن لیگ کی خواہش ہے کہ جلد ازجلد اانتخابات ہوں۔

منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں آرمی چیف کی تعریف کرنے سے متعلق ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف کی تعریف کرنے میں حرج کیا ہے ؟ بہارہ کہو بائی پاس منصوبہ این ایل سی بنا رہی تھی بہارہ کہو بائی پاس کی جلد تکمیل میں آرمی چیف نے میرے کہنے پر کردار ادا کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاورسیکٹر میں میجر سرجری کی ضرورت ہے ، گزشتہ حکومت نے ملکی مفادات کوملحوض خاطرنہیں رکھا 16 ماہ کی حکومت کے سیاسی راز کبھی افشاں نہیں کرونگااگرہم کسٹم ڈیوٹی کی مد میں کنٹرول کرلیں تونئے ٹیکس نہ لگانا پڑیں۔ ہم نے اشرافیہ پر سپر ٹیکس لگایا تو اسٹے آرڈ آگیا ،اسوقت عدلیہ میں 60 ہزارکیسز التواء کا شکار ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ آئی ایم ایف کی وجہ سے بجلی کی قیمت بڑھائی۔چھوٹے صارفین بجلی کی قیمت میں اضافہ سے متاثر نہیں ہوں گے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...