Home Uncategorized اینویڈیا کا اسرائیل حماس جنگ سے متاثرہ شہریوں کیلئے 15 ملین ڈالر عطیے کا اعلان

اینویڈیا کا اسرائیل حماس جنگ سے متاثرہ شہریوں کیلئے 15 ملین ڈالر عطیے کا اعلان

Share
Share

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا (Nvidia) نے اسرائیل حماس جنگ سے متاثر ہونے والے شہریوں کیلئے 15 ملین ڈالر عطیے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اینویڈیو نے اسرائیلی اور غیر ملکی غیر منافع بخش فلاحی تنظیموں کے ذریعے اسرائیل حماس جنگ سے متاثر ہونے والے شہریوں کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں کمپنی 15 ملین ڈالرز عطیہ کرے گی۔

15 ملین میں سے کمپنی کے ملازمین نے 5 ملین ڈالرز رضاکارانہ طور پر دیے جبکہ کمپنی نے 10 ملین ڈالرز کا تعاون کیا۔ یہ رقم متعلقہ علاقائی تنظیموں کو دی جائے گی جس میں درج ذیل تنظیمیں شامل ہیں:

ایسور فنڈ (اسرائیلی)،امیریکن فرینڈز ود میگن ڈیوڈ ایڈوم (اسرائیلی)،ڈاکٹرز ویداؤٹ بارڈرز (عالمی)،فرینڈز وید یونائیٹد ہتھزلا (اسرائیلی)،اسرا ایڈ،(اسرائیلی)،یہودی ایجنسی فار اسرائیل،ورلڈ سینٹرل کچن (عالمی)،اورزاکا (Zaka) (اسرائیلی) شامل ہیں ۔

علاوہ ازیں اینویڈیا نے اسرائیل کے شمال اور جنوب سے بے دخل ہونے والے یہودی خاندانوں کو سینکڑوں کمپیوٹر عطیہ کیے ہیں جبکہ اسرائیلی شہر یوکنیم (Yokneam) آفس کیفے ٹیریا سے ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کو مفت کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...