Home سیاست بشریٰ بی بی کے طلاق ریکارڈ سے متعلق درخواست پر اعتراض کالعدم قرار

بشریٰ بی بی کے طلاق ریکارڈ سے متعلق درخواست پر اعتراض کالعدم قرار

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی اور خاورمانیکا کے درمیان طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کے لیے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض کالعدم قرار دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کے لیے اعتراضی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عاصم حفیظ نے آفاق احمد ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت عالیہ نے طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رجسٹرار آفس کو درخواست پر نمبر لگا کر سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔

قبل ازیں رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کے متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار کی جانب سے موٴقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق طلاق یونین کونسل میں رجسٹرڈ ہونے کے بعد موٴثر ہوتی ہے، طلاق کی دستاویزات متعلقہ یو سی میں جمع ہونے کے بعد عدت کا دورانیہ شروع ہوتا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ لاہور ہائیکورٹ یونین کونسل کا ریکارڈ اور خاور مانیکا کو وضاحت کیلئے طلب کرے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...