Home نیوز پاکستان ووٹ کے اندراج، اخراج، کوائف کی درستگی کیلئے 28 اکتوبر آخری دن

ووٹ کے اندراج، اخراج، کوائف کی درستگی کیلئے 28 اکتوبر آخری دن

Share
Share

لاہور: ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں ‎میں ووٹ کے اندراج، اخراج اور کوائف کی درستگی کیلئے 28 اکتوبرآخری دن ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عوام اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کر کے ووٹ کی معلومات حاصل کریں، انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، اخراج اور کوائف کی درستگی کیلئے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے رجوع کریں۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بناتے ہوئے ایک ذمے دارپاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔

ترجمان کے مطابق ووٹ اندراج کے فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk پر بھی دستیاب ہیں، 28 اکتوبر 2023ء کے بعد انتخابی فہرستیں منجمد ہو جائیں گی۔

Share
Related Articles

اسحاق ڈار 18 سے 19 مارچ تک ریاض کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 18 سے...

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مینز ہاکی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کر دیا

سویٹزرلینڈ:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بیلجیئم اور نیدر لینڈز میں ہونے والے مینز...

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...