Home Uncategorized اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

Share
Share

اسلام آباد:اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت ایک ڈالر 41 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھائی گئی ہے

اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سوئی نادرن گیس کمپنی کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں ایک ڈالر31 سینٹ فی ایم ایم بی ٹٰ یو کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت ایک ڈالر 41 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھائی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 14 ڈالر 81 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 15 ڈالر 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی ہوگی۔

اوگرا نے نئی قیمتوں کا اعلان دسمبر کے لیے کیا ہے۔ نومبر میں سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 13 ڈالر 49 تھی جبکہ سوئی سدرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 14 ڈالر 3 سینٹ تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...