Home کھیل اولمپئن طاہر زمان قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ بن گئے

اولمپئن طاہر زمان قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ بن گئے

Share
Share

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپئن طاہر زمان کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقررکر دیا۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری پی ایچ ایف اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے کہا کہ طاہر زمان نہ صرف ہاکی لیجنڈ ہیں بلکہ باقاعدہ کوالیفائڈ کوچ بھی ہیں جنہیں جدید تکنیکی لحاظ سے کوچنگ کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نے انکی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ اولمپئن طاہر زمان کل چین میں موجود قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

سیکریٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ ہم چند عناصر کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، ہاکی کا نام اونچا کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل و صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی کی ترقی و ترویج کیلئے تمام سابق اولمپئنز کو باقاعدہ خطوط لکھیں گے اور ان سے ملاقات کریں گے۔ انکے تجربات کی روشنی میں ملکر ہاکی کی بہتری کیلئے کام کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...