Home سیاست احتساب عدالت کی جانب سے عبدالحفیظ شیخ کو کرپشن ریفرنس میں ریلیف مل گیا

احتساب عدالت کی جانب سے عبدالحفیظ شیخ کو کرپشن ریفرنس میں ریلیف مل گیا

Share
Share

 

کراچی: احتساب عدالت نے کرپشن کے ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر عبدالحفیظ شیخ سمیت دیگر ملزمان کو ریلیف دے دیا۔

کراچی کی احتساب عدالت میں پورٹ قاسم سمیت دیگر پورٹس کے لئے سافٹ ویئر کی تیاری کی مد میں کرپشن ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت نے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت کے پاس ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں۔

عدالت نے کہا کہ استغاثہ کے پاس ملزمان کے مالی فوائد حاصل کرنے کے شواہد نہیں ہیں، مالی فوائد کا ہونا نیب ریفرنس کیلئے ضروری ہے، اس کے بغیر نیب عدالت کے پاس ریفرنس چلانے کا دائرہ اختیار نہیں۔

نیب کے مطابق سابق وفاقی وزیر عدالحفیظ شیخ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف اختیارات سے ناجائز استعمال اور کرپشن کا الزام ہے۔

ملزمان نے قومی خزانے کو ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچایا جس پر نیب حکام نے ریفرنس بحالی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

نیب ریفرنس میں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سمیت اظہر مجید خالد، عبداللہ یوسف، عامر ظفر چودھری اور عرفان سرفراز کو بطور ملزمان نامزد کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...