Home سیاست 8فروری کومحرومیوں کا ازالہ ہوگا،نوازشریف کومٹانےوالے مٹ گئےاور رُل گئے،خواجہ آصف

8فروری کومحرومیوں کا ازالہ ہوگا،نوازشریف کومٹانےوالے مٹ گئےاور رُل گئے،خواجہ آصف

Share
Share

سیالکوٹ: رہنما مسلم لیگ(ن) خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ گزشتہ چارسال میں ہمیں محرومیاں دی گئیں ،8فروری کومحرومیوں کا ازالہ ہوگا۔ نوازشریف کومٹانےوالے مٹ گئےاور رُل گئے۔

رہنما مسلم لیگ(ن)خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرا ایمان تھا میرا قائد واپس آئےگا اللہ نےمجھےسرخروکیا، انشااللہ تعالیٰ8 فروری کوپھروزیراعظم بنےگا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قربانی کی ایک لمبی داستان ہے ، نوازشریف کارکنوں کےلیے روشنی کا میناربنے، اسمبلی میں کہا تھا میرا قائد واپس آئےگا، گری ہوئی سوچ رکھنےوالا چارسال حکمران تھا ، جس نےچارسال حکمرانی کی مشکل وقت میں آج کوئی اس کےساتھ نہیں کھڑا، اسمبلی میں جب تقریرکررہا تھا تواس وقت پی ٹی آئی والےہنس رہےتھے، اللہ تعالیٰ تکبرسےبچائے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ چارسال ڈویلپمنٹ کا یہ حال تھا کہ کل سیالکوٹ کی سٹریٹ لائٹ چلیں ، 8فروری کوترقی کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے، نوازشریف سیالکوٹ موٹرویزکوپنڈی تک لے کر جائیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ لوگ کہتےہیں سڑکیں بنادیں توکیا کردیا؟ جب سڑکیں،رابطے نہیں ہوتے توساری چیزیں تتر بترہوجاتی ہیں، گزشتہ چارسال میں ہمیں محرومیاں دی گئیں ،8فروری کومحرومیوں کا ازالہ ہوگا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...