Home نیوز پاکستان ‎یوم مزدور، وفاقی پولیس کا شہدا کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا فیصلہ

‎یوم مزدور، وفاقی پولیس کا شہدا کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: یکم مئی یوم مزدور پر وفاقی پولیس نے شہدا کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا۔

وفاقی پولیس کے ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 63 شہدا کی فیملیز کو پلاٹس دینے کیلئے فہرستیں مرتب کرلی گئی ہیں، پولیس کے شہدا کی یاد میں پولیس ہیڈ کوارٹرز میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔

تقریب میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سمیت سینئر پولیس افسران نے شرکت کی ، آئی جی اسلام آباد نے شہداء کے خاندانوں کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری دی  اورفاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ ہم شہیدوں کے محکمے کا حصہ ہیں جنہوں نے نہیں دیکھا کہ یہ گولی کس کی ہے، شہداء نے اس گولی کو وفا کی مہر سمجھتے ہوئے اپنے سینوں پر سجا لیا، شہداء کے بچے 100 فیصد مفت تعلیم اور مفت علاج کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...