Home سیاست انتخابات ہارنے پر نواز شریف کہے گا کہ ہمیں کیوں بلایا ،بیرسٹر گوہر

انتخابات ہارنے پر نواز شریف کہے گا کہ ہمیں کیوں بلایا ،بیرسٹر گوہر

Share
Share

بونیر:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو ایک ہزار سال جیل میں رکھیں تو بھی وہ اصولوں پر سودا بازی نہیں کریں گے،کفر کی حکومت قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت قائم نہیں رہ سکتی۔

بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو ایک ہزار سال جیل میں رکھیں تو بھی وہ اصولوں پر سودا بازی نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے عدت نکاح کیس میں ججز نے اپنے وکلا مقرر کئے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نکاح پڑھانے والا مولوی اور دیگر گواہوں سے زبردستی بانی پی ٹی آئی کے خلاف بیان ریکارڈ کرایا گیا ، انتخابات ہارنے پر نواز شریف کہے گا کہ ہمیں کیوں بلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے کبھی اپنے منشور میں پارلیمان کی بالادستی کی بات نہیں کی ، نواز شریف پختونوں کو بے وقوف کہنے پر پختونوں سے معافی مانگے، مولانا نے ہمیشہ اقتدار کی سیاست کی ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...