Home سیاست قیامت کے دن اللّٰہ غزہ کا حساب کسی اور سے لے نہ لے، مسلم امہ سے ضرور لے گا، خواجہ آصف

قیامت کے دن اللّٰہ غزہ کا حساب کسی اور سے لے نہ لے، مسلم امہ سے ضرور لے گا، خواجہ آصف

Share
Share

سیالکوٹ:سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں پتا کہ روز قیامت اللّٰہ غزہ کا حساب کسی اور سے لے گا یا نہیں؟ مگر نام نہاد مسلم امہ سے ضرور لے گا۔

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مالک پوچھے گا کہ جب فلسطینی مسلم امہ کے 2 ارب مسلمانوں کو پکارتے رہے تو کیا کوئی مدد کو آیا؟

انہوں نے کہا کہ غیر مسلم ممالک میں لاکھوں انسانوں نے فلسطینیوں کا درد محسوس کیا وہ اپنی حکومتوں کے خلاف سڑکوں پہ نکلے، یہاں تک کہ یہودیوں نے فلسطین کا پرچم اٹھا لیا ظلم کے خلا ف سراپا احتجاج بن گئے۔

خواجہ آصف نے ان الفاظ میں اپنا بیان ختم کیا:

“تمہاری داستاں تک بھی نہ ہو گی داستانوں میں”

خیال رہے کہ غزہ کے محصور اور مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے مسلسل 23 ویں روز بھی جاری ہیں، اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 306 ہو گئی ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...