Home تازہ ترین کاروباری ہفتے کا پہلا روز، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا

کاروباری ہفتے کا پہلا روز، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا

Share
Share

کراچی:کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان دیکھا گیا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 636 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ نے ایک لاکھ 20 ہزار کی حد پار کی۔ تاہم بعد میں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث انڈیکس میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 689 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آج 45 کروڑ 53 لاکھ سے زیادہ شیئرز کے کاروبار کی مالیت 22 ارب 27 کروڑ روپے سے زیادہ رہی۔
آٹو موبائل اسمبلرز، آٹو موبائل اسیسریز سیمنٹ کیمیکل اور کمرشل بینکوں کے سودوں میں بھی تیزی دیکھی گئی۔
آج 465 کمپنیوں کے کاروبار میں 222 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 199 میں کمی اور 44 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...