Home سیاست وزیراعظم کی ہدایت پر انجنئیر امیر مقام آج شب بشکیک روانہ ہوں گے

وزیراعظم کی ہدایت پر انجنئیر امیر مقام آج شب بشکیک روانہ ہوں گے

Share
Share

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کرغیزستان میں پاکستانی طلبہ کے ریسکیو اور انکو مدد و معاونت فراہم کرنے کیلئے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی علاقے، انجنئیر امیر مقام کو فوری بشکیک جانے کی ہدایت کردی۔

انجنئیر امیر مقام آج شب ہی بشکیک روانہ ہوں گے

انجنئیر امیر مقام بشکیک میں غیر ملکی طلبہ مخالف حالیہ فسادات کے تناظر میں اعلی سرکاری حکام سے ملاقات کریں گے۔

انجنیئر امیر مقام پاکستانی طلبہ سے ملاقات کریں گے، انکے مسائل سنیں گے اور یقینی بنائیں گے کہ حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلبہ کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نا ہو۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ کرغیزستان میں غیر ملکی طلبہ مخالف فسادات پر گہری تشویش ہوئی ۔ زخمی پاکستانی طلبہ کو سفارتخانے کی جانب سے علاج معالجے کی بہترین سہولیات میں معاونت یقینی بنائی جائے ۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے بیٹے اور بیٹیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے جو طلبہ پاکستان واپس آنا چاہیں، حکومتی اہلکار سرکاری خرچ پر انکی فوری واپسی یقینی بنائیں ۔طلبہ اور والدین کے مابین روابط کو مسلسل برقرار رکھنے کیلئے سفارتخانہ ہر قسم کی معاونت فراہم کرے ۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...