Home نیوز پاکستان حضرت داتا گنج بخشؒ عرس کا آخری روز، عقیدت مندوں حاضری، اختتامی دعاآج ہوگی

حضرت داتا گنج بخشؒ عرس کا آخری روز، عقیدت مندوں حاضری، اختتامی دعاآج ہوگی

Share
Share

لاہور: حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے 980 ویں عرس کے آخری روز زائرین کی جوق درجوق حاضری کا سلسلہ جاری ہے۔عرس کا اختتام رات گئے خصوصی دعا کے ساتھ ہوگا۔

عرس میں آنے والے زائرین کی ٹھنڈے دودھ اور لنگر سے تواضع کی جا رہی ہے، عرس کے آخری روز محفل سماع کے ساتھ ساتھ دیگر خصوصی محافل کا بھی انعقاد کیا جائے گا، عرس اور چہلم حضرت امام حسینؓ کے حوالے سے سخت سکیورٹی انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

عرس کے تیسرے روز بھی زائرین کی بڑی تعداد نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں، یہ سلسلہ عرس کے اختتام تک جاری رہے گا۔

ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند شہر لاہور کے دور دراز علاقوں سے عقیدت مند ٹولیوں کی شکل میں ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈالتے ہوئے مزار پر پہنچ رہے ہیں۔

عرس کا اختتام رات گئے خصوصی دعا کے ساتھ ہوگا جس میں پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کی دعائیں کی جائیں گی، عرس کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، سخت چیکنگ کے بعد ہی زائرین کو دربار میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں سکیورٹی انتظامات کے جائزے کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور حیدر ناصر رضوی نے بھی داتا دربار کا دورہ کیا، انہوں نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ کسی بھی شخص کو جامع تلاشی کے بغیر داخلے کی اجازت نہ دی جائے

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...