Home نیوز پاکستان حضرت داتا گنج بخشؒ کےعرس کا دوسرا روز، زائرین کی بڑی تعداد میں شرکت

حضرت داتا گنج بخشؒ کےعرس کا دوسرا روز، زائرین کی بڑی تعداد میں شرکت

Share
Share

 

لاہور: مخدوم الاولیا سیدنا حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے 981 ویں عرس کا آج دوسرا روز ہے، عرس کی تقریبات میں زائرین بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔

حضرت علی ہجویریؒ کے عرس کے دوسرے روز بھی لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں سے آنیوالے زائرین کی جانب سے مزار پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی اور چادریں چڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔

عرس کے موقع پر روایتی گہماگہمی نظر آ رہی ہے، عقیدت مند ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے چادریں چڑھانے کیلئے آ رہے ہیں۔

عرس میں آئے زائرین کیلئے لنگر کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، زائرین کی دودھ، نان حلیم، گوشت اور چاولوں سے تواضع کی جارہی ہے، دودھ کی روایتی سبیل پر زبردست رش ہے، جہاں لوگ قطاروں میں لگ کر دودھ پیتے نظر آتے ہیں۔

عرس کے موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، شرکاء کی مختلف مقامات پر چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ ٹریفک کا رُخ متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے عرس کے موقع پر کل 26 اگست بروز پیر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق کل ضلعی انتظامیہ کے دفاتر، عدالتیں اور تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔

Share
Related Articles

محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، مشترکہ اقدامات پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ برائے...

پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر...

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگنے کافیصلہ

اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی...

وزیراعظم کی طبیعت ناساز،نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موٴخر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس...