Home سیاست اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر بانی پی ٹی آئی کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا ؟ علیمہ خان

اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر بانی پی ٹی آئی کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا ؟ علیمہ خان

Share
Share

اسلام آباد:بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کس کے کہنے پر اعظم سواتی نے عمران خان کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا۔

پی ٹی آئی کے جلسہ منسوخ ہونے کے معاملہ پر علیمہ خان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اعظم سواتی کس کے کہنے پر صبح صبح بانی تحریک انصاف سے ملنے چلا گیا ؟ صبح ساڑھے سات بجے اڈیالہ میں بانی تحریک انصاف سے ملاقات کیسے ممکن ہو سکتی ہے ؟۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر بانی تحریک انصاف کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا ؟ کسی کے کہنے پر ان لوگوں نے بانی تحریک انصاف سے جلسہ ملتوی کروایا۔

علیمہ خان نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کارکنان کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں تھی تو بانی تحریک انصاف سے فیصلہ کروا دیا، موجودہ لیڈر شپ کا ارادہ ہی نہیں ہے بانی تحریک انصاف کو باہر نکالنے کا، پارٹی کا چیئرمین باہر بیٹھا ہے اس نے فیصلہ کیوں نہیں کیا ؟ یہ فیصلے خود کرتے ہیں اور نام بانی تحریک انصاف کا لگا دیتے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...