Home sticky post 4 ایک دن کشمیر میں آزادی کی اذان ضرور گونجے گی، مشعال ملک

ایک دن کشمیر میں آزادی کی اذان ضرور گونجے گی، مشعال ملک

Share
Share

اسلام آباد:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ سن 1931 سے آج تک کشمیریوں کا عزم ناقابل شکست ہے اور ایک دن کشمیر میں آزادی کی اذان ضرور گونجے گی۔

اپنے بیان مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931 جو اذان مکمل کرنے کے لیے 22 کشمیریوں نے جان دے دی، کشمیریوں نے موت کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا، مگر سر نہیں جھکایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قربانیاں چیخ بن کر ابھریں آسمان و زمین کو ہلا دیا، 13 جولائی شہادتوں کا آغاز تھا، جو آج بھی جاری ہے۔ آزادی کی جدوجہد ہر کشمیری کے دل کی دھڑکن ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ ہم خون کا آخری قطرہ بھی کشمیر کے لیے دیں گے اور کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، انشاءاللہ۔

یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اذان کے لیے جان دینے والوں نے تاریخ رقم کی، حق و سچ کی فتح کا دن اب دور نہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...