Home Uncategorized ‎سعودی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے سے ایک شخص ہلاک،100 کے قریب افراد کی حالت غیر ہوگئی

‎سعودی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے سے ایک شخص ہلاک،100 کے قریب افراد کی حالت غیر ہوگئی

Share
Share

ریاض: سعودی عرب کے ایک فاسٹ فوڈ ریستوران کے کھانے سے 100 کے قریب افراد کی طبیعت بگڑ گئی جنھیں اسپتال منتقل کرنا پڑا جبکہ ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض کے ایک عالمی شہرت یافتہ فاسٹ فوڈ چین کے کھانے میں زہر خوانی کے باعث 69 سعودی اور 10  غیر ملکی شہریوں کو کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

زہر خوانی سے ایک شخص کی دوران علاج موت واقع ہوگئی جب کہ 45 کے قریب کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔ 7 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

سعودی وزارتِ صحت نے تصدیق کہ یہ صورت حال کھانے میں بیکٹیریم کلوسٹریڈیم بوٹولینم کی موجودگی سے پیدا ہوئی جو اعصابی نظام پر حملہ کرتا ہے اور اکثر افراد کا دم گھٹ جاتا ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض کے محکمہ بلدیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کیسز گزشتہ ایک ہفتے میں سامنے آئے ہیں اور ان سب نے ایک ہی فوڈ چین سے برگر کھایا تھا۔

جس پر اس فوڈ چین کی تمام شاخوں اور فوڈ پروسیسنگ یونٹس کو بند کردیا گیا اور وہاں موجود تمام مصنوعات کو تلف کرنے کا حکم دیا گیا جب کہ میونسپل اہلکار ان ریسٹورینٹس، اوزاروں اور مشینری کی صفائی اور جراثیم کش عمل کی نگرانی بھی کریں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...