Home سیاست ایٹمی طاقت رکھنے والے پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں،فاروق عبداللہ

ایٹمی طاقت رکھنے والے پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں،فاروق عبداللہ

Share
Share

سری نگر : جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ فاروق عبد اللہ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے متنازع بیان کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے ایک متنازع بیان میں کہا تھا کہ بھارت کی ترقی کو دیکھتے ہوئے آزاد کشمیر والے خود ہی پاکستان کے بجائے بھارت کے ساتھ شامل ہونے کا مطالبہ کریں گے۔ ہم انھیں بھارت میں ضم کرلیں گے۔

جس پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے متعدد بار وزیراعلیٰ رہنے والے فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو اپنے ساتھ ضم کرنے کی بات کرنے والے بھارتی وزیر، اگر ہمت رکھتے ہیں تو آگے بڑھیں اور اپنا دعویٰ مکمل کرکے دکھائیں۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ ایسا کرنے سے پہلے سوچ لینا چاہیے کہ پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں اس کے پاس ایٹم بم ہیں اور وہ اسے استعمال بھی کرسکتا ہے۔

قبل ازیں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اتوار کو کہا تھا کہ پاکستان کا آزاد کشمیر دراصل بھارت کا حصہ ہے اور بھارتی پارلیمنٹ کی اس حوالے سے ایک قرارداد بھی موجود ہے۔

بھارتی وزرا کے ان پے در پے متنازع بیانات کا مقصد حالیہ انتخابات میں ہندو ووٹرز کو اکسا کر بھارتیہ جنتا پارٹی کو ایک بار پھر کامیاب بنانا ہے کیوں کہ کارکردگی کے نام پر ووٹ لینے کے لیے مودی سرکار کے پاس کچھ نہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...