Home سیاست ‎وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم ہوگئے

‎وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم ہوگئے

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر شیر افضل مروت برہم ہوگئے اور معاملہ بانی تحریک انصاف کے سامنے رکھنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کل عمران خان سے ملاقات کروں گا اور ان کے نام پر ہونے والے فراڈ سے آگاہ کروں گا، بانی پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو فیصلے یا ووٹنگ کے لیے ریفر نہیں کیا اور نہ ہی اب تک مجھے چیئرمین بنانے کا اپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے۔

‏شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مجھے نہ تو کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور نہ ہی اس کے ایجنڈے میں ایسی کوئی چیز تھی، ‏کل خان صاحب سے ملاقات کے بعد آپ سب کو آگاہ کروں گا، پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے راجواڑہ نہیں اور میں اسے ہائی جیک نہیں ہونے دوں گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...