Home sticky post 4 صرف 19 لوگوں کو معافی ملی ہے، 48 نے اپنی اپیلیں فائل کی ہیں،بیرسٹر گوہر

صرف 19 لوگوں کو معافی ملی ہے، 48 نے اپنی اپیلیں فائل کی ہیں،بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کاکہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف ہے۔ میں 19 لوگوں کے لیے معافی کے اعلان کو کوئی بڑی پیشرفت نہیں سمجھتا۔

پارلیمنٹ ہاوٴس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر 67 لوگ تھے جن میں سے صرف 19 لوگوں کو معافی ملی ہے، 48 نے اپنی اپیلیں فائل کی ہیں، پاکستان تحریک انصاف ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ اس حوالے سے طے کرچکی ہے، ہم آج حکومت کے ساتھ مذاکرات میں اپنے مطالبات پیش کریں گے، سب جماعتیں مل جل کر عوام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں بیٹھیں، ملک کی بہتری کے لیے مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں۔

Share
Related Articles

دنیا کا امیر ترین شخص کون؟فوربز نے 2025 کی فہرست جاری کر دی

نیویارک: امریکی جریدے فوربز نے 2025 کیلئے دنیا کے امیر ترین افراد...

بانی پی ٹی آئی کی علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دیدی

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور کے...

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی انٹراسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

لاہور:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس(آئی ایس سی)...