Home نیوز پاکستان سوات کے علاقے چارباغ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، سرغنہ سمیت 2 خوارجی ہلاک

سوات کے علاقے چارباغ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، سرغنہ سمیت 2 خوارجی ہلاک

Share
Share

راولپنڈی :سوات کے علاقے چارباغ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں سرغنہ سمیت 2 خوارجی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب ڈسٹرکٹ سوات کے علاقے چار باغ میں انٹیل جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں خوارجیوں کے سرغنہ عطا اللہ مہران سمیت دو خوارجی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خوارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارجی عطا اللہ مہران 22 ستمبر2024 کو غیرملکی سفیروں کے قافلے میں موجود پولیس وین پردھماکہ خیز مواد سے حملے سمیت علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی خوارجی کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...