Home سیاست انکوائری کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں کا حکم نامہ جاری

انکوائری کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں کا حکم نامہ جاری

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے انکوائری کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں کی گزشتہ سماعت کا حکم جاری کر دیا۔

مبینہ آڈیوز انکوائری کمیشن کیخلاف کیس کے تحریری حکمنامہ میں سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے بینچ میں شامل تین ججز پر اعتراض اٹھایا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ تینوں جج صاحبان مقدمہ سننے والے بینچ سے الگ ہو جائیں،درخواست گزار کے وکیل نے جوابی دلائل دیئے،فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

بینچ کی تشکیل پر اٹھے اعتراضات کا فیصلہ ہونے تک 26 مئی کا حکمنامہ برقرار رہے گا۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔

واضح رہے 26 مئی کو سپریم کورٹ نے مبینہ آڈیوز کی تحقیقات کیلئے قائم انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا تھا،انکوائری کمیشن کی تشکیل کے خلاف چار درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھیں. وفاقی حکومت نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال ،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر کی بنچ میں موجودگی پر اعتراض اٹھایا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...