Home سیاست وزیراعلی کے پی کو 14 نومبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

وزیراعلی کے پی کو 14 نومبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

Share
Share

پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو 14 نومبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے سماعت کی۔

عدالت نے ہدایت کی کہ وفاق اور پنجاب میں جتنے مقدمات درج ہیں 14 دن میں ان کی تفصیل فراہم کریں۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا کہ کرم کے حوالے سے جرگہ تھا، اس وجہ سے لیٹ ہو گیا، ہم عدالت آتے ہیں تو پھر پتہ چلتا ہے کہ ہم پر مزید کیسز درج ہوئے ہیں۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ بالکل ٹھیک ہے، کرم میں روزانہ واقعات ہوتے ہیں، کیا آپ نے اپروچ کیا ہے کہ مقدمات کی تفصیل فراہم کریں؟

اٹارنی جنرل نے کہا کہ کے پی ہاوٴس پر ریڈ کیا گیا، ہم نے وہاں پر بھی درخواست دی ہے، یہ تو حفاظتی ضمانت حاصل کرتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرے خلاف پنجاب کے مختلف اضلاع میں مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب یہ تو ہر کسی کا حق ہے کہ اسے مقدمات کی تفصیل دی جائے۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے کہا کہ آپ وفاقی حکومت ہیں، آپ مقدمات کی تفصیل فراہم کریں، آپ یہ نہ کہیں کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ہمارے اختیار میں نہیں۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست خارج

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار...

اسلام آباد بار کی 3 ٹرانسفر ججز کے خلاف 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی مکمل حمایت

اسلام آباد:اسلام آباد بار نے 3 ٹرانسفر ججز کے خلاف 5 ججز...

بانی پی ٹی آئی واحد سابق وزیراعظم ہیں جن کا ٹرائل جیل میں ہو رہا ہے، عمر ایوب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی...

ملٹری ٹرائلز کیس ،اگر آرٹیکل 245والی دلیل مان لیں تو فوج اپنے اداروں کا دفاع کیسے کریگی؟ آئینی بنچ

اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر...