Home سیاست مونس الہٰی سمیت 6 اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

مونس الہٰی سمیت 6 اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

Share
Share

لاہور:ا سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی سمیت 6 اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی سمیت 6 اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

سپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے ایف آئی اے کے چالان پر سماعت کی، اشتہاری ملزمان میں فراست علی چٹھہ، امتیاز علی شاہ، مونس الہٰی،عامر سہیل، عامر فیاض شامل ہیں۔

عدالت نے اشتہاری چھ ملزمان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے جبکہ مونس الہٰی اور ضیغم عباس کی جائیدادیں اور بینک اکاوٴنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیا۔

قصور میں واقع مونس الہٰی کی 26 کنال سے زائد اراضی بھی منجمد کر دی گئی جبکہ مونس الہٰی کے نام پر گلبرگ میں واقع ایک پلاٹ اور ایک گھر بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا۔

بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹس طلب کرتے ہوئے کارروائی 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...