Home نیوز پاکستان پنجاب بھر کی جیلوں میں فول پروف سکیورٹی کےلئے جدید کیمرے نصب کرنے کا حکم

پنجاب بھر کی جیلوں میں فول پروف سکیورٹی کےلئے جدید کیمرے نصب کرنے کا حکم

Share
Share

لاہور: پنجاب بھر کی جیلوں کو 100 فیصد محفوظ بنانے کے لیے جدید کیمرے نصب کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جیلوں کے ایک ایک انچ کو کیمروں کی کوریج میں لایا جائے گا۔ تمام دفاتر، قیدیوں کی بیرکس، سکیورٹی وال، جیمرز ایریا، کچن، اسپتال، لائبریری اور سب راستے سرویلنس میں آئیں گے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیر صدارت جیل ریفارمز کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن عاصم رضا اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس یں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کی 43 جیلوں میں 4500 جدید کیمرے نصب ہوں گے۔ ہائی سکیورٹی زون کی طرز پر تمام مقامات کیمروں کی مانیٹرنگ میں ہوں گے ۔ کیمروں کی تنصیب سے جیل میں کی جانے والی ہر حرکت سرویلنس میں آئے گی۔ نئے نصب کیے جانے والے کیمرے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔ مانیٹرنگ کے لیے تمام جیلوں، آئی جی جیل آفس اور محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم قائم ہوں گے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...