Home سیاست بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کو رہا کرنے کا حکم

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کو رہا کرنے کا حکم

Share
Share

لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

زمین پر قبضے اور ناجائز تعمیرات سے متعلق کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے کی، جس میں عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوے خاور مانیکا کی رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے درخواست گزار کوایک لاکھ روپے کے مچلکے بطور ضمانت داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔

دوران سماعت ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔ پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ تفتیش میں درخواست گزار گناہ گار ہے۔ اوقاف ڈیپارٹمنٹ کی ذمے داری تھی کہ وہ اراضی کو تحویل میں لے لیتی۔

درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ اینٹی کرپشن حکام نے خاور فرید مانیکا کو قبرستان کی زمین پر قبضے کے کیس میں گرفتار کر رکھا ہے۔ خاور فرید مانیکا پر قبرستان کی زمین پر ناجائز تعمیرات کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن حکام نے خاور فرید مانیکا کو 25 ستمبر کو گرفتار کیا۔ عدالت رہائی کے لیے درخواست ضمانت منظور کرے۔

بعد ازاں عدالت نے خاور فرید مانیکا کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...