Home سیاست ‎سینئر قانون دان بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

‎سینئر قانون دان بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

Share
Share

‎اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینئر قانون دان بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

‎جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار بابر اعوان کی جانب سے وکیل صدر ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد عدالت میں پیش ہوئے۔

‎وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

‎ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرون ملک جانے اور پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پر ممبر قومی اسمبلی اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

‎اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی امیگریشن کو پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرکے 29 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

‎چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، زین قریشی کی جانب سے وکیل سید علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

‎چیف جسٹس نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ مسئلہ کیا ہے؟ وکیل علی بخاری نے بتایا کہ مسئلہ یہ ہے کہ بیرون ملک جانا ہے لیکن کہتے ہیں پاسپورٹ ایکسپائرڈ ہوگیا ہے، ڈی جی امیگریشن کو ہدایات دی جائیں کہ نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے۔

‎وکیل نے کہا کہ پاسپورٹ ہوگا تو بیرون ملک جا سکیں گے، زین قریشی کا نام نو فلائی لسٹ اور ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت بھی کی جائے۔

‎عدالت نے نیا پاسپورٹ جاری کرنے اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...