Home سیاست نومئی مقدمات ، شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

نومئی مقدمات ، شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

پولیس نے 9 مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس کے بعد عدالت نے پولیس کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت شاہ محمود قریشی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتی ہے، تفتیشی افسر نے شاہ محمود قریشی کا 30 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگا تھا۔

تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ تفتیشی افسر نے شاہ محمود قریشی سے متعلق کیسز پر پیشرفت رپورٹ پیش نہیں کی، تفتیشی افسر نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا موبائل فون ریکور کرنا ہے۔

بانی پی ٹی آئی پر سنگین مقدمات درج کرنے کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر

عدالتی فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے وکیل کے مطابق گرفتاری کے وقت موبائل فون پولیس نے لیا تھا۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی پر لاہور میں درج مقدمات کا چالان بھی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...