Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کروانے کا حکم ،عملدرآمد رپورٹ طلب

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کروانے کا حکم ،عملدرآمد رپورٹ طلب

Share
Share

اسلام آباد:آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کروانے کا حکم دیتے ہوئے 15 ستمبر تک عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل شیراز رانجھا نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی کی ان کے بچوں سے ٹیلی فون پر بات نہیں کرائی گئی، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بچوں سے ملاقات کا حکم دیا تھا، سپریٹنڈنٹ اٹک جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے۔ سپریٹنڈٹ اٹک جیل کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے.

درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بچوں سے ٹیلی فون، وٹس ایپ کے ذریعے بات کرانے کا حکم دیا جائے، وکیل نے دلائل دیے کہ سپرٹینڈنٹ اٹک جیل نے کہا ملزم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار ہے اس لیے ٹیلی فون یا واٹس ایپ پر بات نہیں کروائی جا سکتی۔

سپریٹنڈنٹ نے کہا ملزم سے بیروں ملک بیٹھے بچوں سے ٹیلی فون پر بات نہیں کرواسکتے ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت فون پر بات کروانے میں کوئی قدغن نہیں۔

بعدازاں عدالت نے 15 ستمبر تک چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کروانے کا حکم دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے عدالتی احکامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...