Home نیوز پاکستان چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا سٹیٹس تبدیل ہو چکا ہے، اسلام آباد کے تمام انڈر ٹرائل قیدی اڈیالہ جیل میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی ابھی تک اٹک کیوں ہیں؟ اڈیالہ جیل کیوں نہیں؟

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل سے جواب طلب کر لیا،عدالت نے استفسار کیا کل اگر آپ رحیم یار خان کی جیل میں بھیج دیں تو وہاں جیل ٹرائل کریں گے؟

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل شفٹ کریں۔

دوران سماعت وکیل نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی سپورٹس مین ہیں انہیں ایکسرسائز مشین فراہم کی جائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ جیل رولز کے مطابق وہ جن چیزوں کے حقدار ہیں ملنی چاہئیں، حق تلفی نہ ہو۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...