Home نیوز پاکستان ڈیمز فنڈ میں موجود رقم حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم

ڈیمز فنڈ میں موجود رقم حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس کی 9 اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈ میں موجود رقم حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا، سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈ کیلئے قائم اپنا ہی اکاؤنٹ بند کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت عظمیٰ نے حکم دیا ہے کہ ڈیمز فنڈ میں موجود رقم وفاقی حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے، ڈیمز فنڈ کی منتقلی کیلئے حکومت کے پبلک اکاؤنٹ کا ذیلی اکاؤنٹ کھولا جائے، حکومت ایسے اقدامات کرے کہ نجی بینکو ں سے ڈیمز فنڈ کی رقم پر مارک اپ لیا جا سکے۔

عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے جب بھی رقم درکار ہو متعلقہ اکاؤنٹ سے استعمال کی جا سکتی ہے، ڈیمز فنڈ کیس میں دائر تمام درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...