Home Uncategorized آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان، فلم اوپن ہائیمر سرفہرست

آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان، فلم اوپن ہائیمر سرفہرست

Share
Share

نیویارک: سال 2024ء کیلئے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا، فلم ’اوپن ہائیمر‘ 13 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

96 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب اتوار کے روز 10 مارچ کو اوویشن ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر سے براہ راست نشر کی جائیں گی، جمی کیمل کی جانب سے چوتھی بار آسکرز کی میزبانی کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

آسکرز کیلئے نامزد بہترین فلموں میں امریکن فکشن، باربی، اناٹومی آف اے فال، دی ہولڈوورس، میسٹرو، پاسٹ لائیوز، دی زون آف انٹرسٹ، دی ہولڈ اوور، کلرز آف دی فلاور مون اور پور تھنگز شامل ہیں۔

اوپن ہائیمر کے بعد پور تھنگز کو سب سے زیادہ آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا، پور تھنگز کی نامزدگیوں میں بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکارہ سمیت 11 شعبے شامل ہیں۔

فلم کلرز آف دی فلاور مون کو بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکارہ سمیت 10 ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا ہے، اس فلم میں لیڈ رول نبھانے والے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو بہترین اداکار کی نامزدگی حاصل نہ کر سکے۔

فلم باربی نے بھی آسکرز ایوارڈز میں 8 نامزدگیاں حاصل کی ہیں جن میں بہترین فلم، بہترین معاون اداکار (ریان گوسلنگ) اور دو بہترین گانوں کی نامزدگیاں شامل ہیں، باربی کو بہترین ڈائریکٹر کی کیٹیگری میں نامزد نہیں کیا گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...