Home #ٹرینڈ ہمارا مقصد ٹیکنالوجی پرمبنی جدیدتربیت کوفروغ دینا ہے، محسن نقوی

ہمارا مقصد ٹیکنالوجی پرمبنی جدیدتربیت کوفروغ دینا ہے، محسن نقوی

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے طرز پر جدید ترین تربیتی ادارہ بنایا جا رہا ہے جہاں نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح کے تربیتی معیار کو فروغ دیا جائے گا۔
محسن نقوی نے انکشاف کیا کہ ایک سال قبل جب انہوں نے اکیڈمی کا دورہ کیا تھا تو اس کی حالت نہایت خستہ تھی، یہاں کوئی سٹاف موجود نہیں تھا اور یہ مقام ایک ڈمپنگ سٹیشن کا منظر پیش کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے اکیڈمی کی تزئین و آرائش کے حوالے سے بات کی گئی اور اب اس اکیڈمی میں مثبت تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے یہاں دوسرے ملکوں کے افسران تربیت کے لیے آتے تھے، اور اب اقوام متحدہ بھی اس اکیڈمی میں اپنا تربیتی پروگرام شروع کرے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ اکیڈمی میں سائبر کرائم، کریمنالوجی اور دیگر جدید شعبوں پر مبنی نئے کورسز متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ تربیت دینے والے افسران کو مناسب معاوضہ دیا جائے گا تاکہ بہترین اساتذہ میسر آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کورس کمانڈرز بھی تعینات کیے جائیں گے تاکہ پولیس فورس کے لیے اعلیٰ معیار کے افسران تیار ہو سکیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...