Home سیاست ہماری ڈیلیں نہیں ہوا کرتیں،ہمیں قانون کے مطابق رہائی مل رہی ہے، بیرسٹر گوہر

ہماری ڈیلیں نہیں ہوا کرتیں،ہمیں قانون کے مطابق رہائی مل رہی ہے، بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے ہم قانون پر چلنے والے لوگ ہیں اور قانون کے مطابق رہائی مل رہی ہے، ہماری ڈیل نہیں ہوتی کیونکہ ہم قانون پر چلتے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم قانون کے مطابق مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ہماری ڈیلیں نہیں ہوا کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر جگہ ریلیف ملے گا کیونکہ یہ سارے بوگس کیسز ختم ہوں گے، ہمارے مقدمات کی سماعت بہانے بنا کر ملتوی کر دیے جاتے ہیں لیکن ان شا اللہ ہر جگہ ریلیف ملے گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جیلوں میں رکھ کر شناخت پریڈ کرنے کے قانون میں ترمیم ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایم پی ایز سمیت تمام گرفتار کارکنان کے حوصلے بلند ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...