Home سیاست ہمارا 77سال کے دوران بحیثیت قوم سفر قابل رشک نہ ہوسکا،وزیراعظم

ہمارا 77سال کے دوران بحیثیت قوم سفر قابل رشک نہ ہوسکا،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کامیابیوں اور ناکامیوں کی ایک لمبی فہرست ہے77 سال کے دوران بحیثیت قوم ہمارا سفر قابل رشک نہ ہوسکا۔مہنگائی،بیروزگاری سے پریشان عوام کا پورا خیال ہے۔

اسلام آباد میں یوم آزادی کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج کایوم آزادی سب کو مبارک ہو، آج ارشد ندیم نے سونے کا تغمہ جیتا کر پورے ملک کا سر فخر سے بلند کیا، ارشد ندیم قوم کے ہیرو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمیں آزادی جیسی نعمت سے نوازا ،آزادی کیلئے ہمارے بزرگوں نے عظیم قربانیاں دیں، پاکستان کیلئے خون کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، قائداعظم کی لیڈر شپ میں آباوٴ اجداد نے قربانیاں دیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور سامراج سے آزاد ہوکر پاکستان اسلامی فلاحی مملکت بنا،1947کو پاکستان ہندوستان سے الگ ہوکر ایک اسلامی فلاحی مملکت بنا،77سال کے دوران بحیثیت قوم ہمارا سفر قابل رشک نہ ہوسکا، معیشت سمیت دیگر شعبوں میں بتدریج زوال آتا رہا،ہم ہچکولے کھاتے رہے،مہنگائی،بیروزگاری سے پریشان عوام کا پورا خیال ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اقتدار کی کشمکش،اندرونی اور بیرونی سازشیں اس میں شامل تھیں،تمام بہنوں،بھائیوں کو سلام جنہوں نے پاکستان کیلئے خون کا نذرانہ پیش کیا، ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرکے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کامیابیوں اور ناکامیوں کی ایک لمبی فہرست ہے، چند روز میں قوم سے خطاب کروں گا، خطاب میں 5سالہ معاشی پروگرام پیش کروں گا، چند دنوں میں آپ کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوش خبری ملے گی۔

شہبازشریف نے کہا چین نے پاکستان کے دوسال بعد آزادی حاصل کی، ہم چین سے آگے تھے لیکن پیچھے رہ گئے، دشمن ڈیجیٹل دہشتگردی کا ہتھیار استعمال کررہا ہے، ڈیجیٹل دہشتگردی کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے، نوجوان خود کو فساد،انتشار اور فریب کے فتنوں سے محفوظ رکھیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں ہونے والے مظالم پر دل افسردہ ہے، غزہ میں مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، مقبوضہ جموں وکشمیر،فلسطین کی آزادی تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، دشمن ہم سے خائف ہے، ہمیں اپنے احتساب کی ضرورت ہے، ہمیں متحد ہو کرمستقبل کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

Share
Related Articles

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...

وفاقی کابینہ اجلاس: حج پالیسی 2027-30 کی سفارشات منظور، گندم مسائل پر کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس اسلام آباد: Shehbaz Sharif...

سابق وفاقی وزیر کو 26 سال قبل دی گئی سزا کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست منظور کر لی اسلام آباد: Anwar Saifullah...

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...