Home سیاست ہمارا لیڈر جیل میں ہے، پی ٹی آئی عہدیدار اور کارکن اختلافات میں نہ پڑیں،بیرسٹر گوہر

ہمارا لیڈر جیل میں ہے، پی ٹی آئی عہدیدار اور کارکن اختلافات میں نہ پڑیں،بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارا لیڈر جیل میں ہے ہمیں اس کے مقصد کو دیکھنا ہے، پی ٹی آئی کے عہدیدار اور کارکن اختلافات میں نہ پڑیں۔شیخ رشید سے الیکشن کے حوالے پہلے اتحاد تھا لیکن اب نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کل شام تک امیدواروں کی لسٹیں فائنل کرلیں گے، بہت کم سیٹیں ہیں جہاں پر امیدواروں کو فائنل کرنا ہے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کی لسٹیں ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کریں گے، پی ٹی آئی کے ووٹر اپنے امیدواروں کی پہچان کریں، شیخ رشید سے الیکشن کے حوالے پہلے اتحاد تھا لیکن اب نہیں ہوگا۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ بلاول پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہوتے ہوئے پی پی پی پارلیمنٹیرین کے ٹکٹ پرالیکشن لڑ رہے ہیں،کراچی میں (ن)لیگ کے ٹکٹ پر جی ڈی اے کے لوگ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...