Home سیاست ہمارا منشور مایوسی اور محتاجی سے نکالنے کا نسخہ ہے،فاروق ستار

ہمارا منشور مایوسی اور محتاجی سے نکالنے کا نسخہ ہے،فاروق ستار

Share
Share

کراچی: ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے کہا کہ 60 سال سے ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا ہے، آئینی ترمیم ناگزیر ہے۔ہمارا منشور مایوسی اور محتاجی سے نکالنے کا نسخہ ہے۔

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت معیشت بری طرح تباہ ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ گیس، بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ہے، پانی کا بحران شدت اختیارکرگیا ہے، ہم نے افرادی وسائل کی ترقی پرفوکس کیا ہے، عام کسان نہیں وڈیروں کی آمدنی پرٹیکس لگانا چاہئے۔

انہوں نےمزیدکہا کہ ایک عام شہری کو بوجھ سمجھنے کے بجائے اسے اثاثہ سمجھا جائے، یہ ریاستی، آئینی وحکومتی اداروں کے لئے آئینہ دار دستاویز ہے۔

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر نے کہا کہ ہمارا منشور مایوسی اور محتاجی سے نکالنے کا نسخہ ہے، سٹارٹ اپ بزنس کو پروموٹ کرنا ہوگا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...