Home سیاست ہمارے اراکین قومی اسمبلی اور دیگر رہنماؤں کو اٹھایا گیا ہے،بیرسٹر گوہر

ہمارے اراکین قومی اسمبلی اور دیگر رہنماؤں کو اٹھایا گیا ہے،بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سپریم کورٹ سے رہنماؤں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے اراکین قومی اسمبلی اور دیگر رہنماؤں کو اٹھایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ایک مضبوط ترین سیاسی جماعت تھی ہے اور رہے گی، سپریم کورٹ اور آزاد عدلیہ کے فیصلے کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمیں ہدایت دی گئی کہ رہ جانے والے 41 اراکین کے بیان حلفی جمع کرائیں تو وہ پی ٹی آئی کے ارکان ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 25 لوگوں کے بیان حلفی جمع کروا دیے ہیں، سپریم کورٹ کے حکم نامے کے بعد سے ہمارے رکن قومی اسمبلی امیر سلطان کو اٹھا لیا گیا ہے، ہمارے ساتھی رضوان اور رکن قومی اسمبلی فیاض چڑچڑا کے بھائی کو اٹھایا گیا ہے، ان کے 16 سالہ بچے پر تشدد کرکے اس کی آوازیں اس کی والدہ کو سنائی گئی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ کسی کو بھی غیر قانونی طور پر نہ اٹھایا جائے، سپریم کورٹ سے استدعا کرتے ہیں کہ ہماری پٹیشن کو سنیں اور جن لوگوں کو اٹھایا گیا تھا انہیں رہا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ 14 مہینوں سے صنم جاوید جیل میں تھیں، انہیں آج رہائی کے بعد پھر گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں، بی بی کو کل رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا ہے اس کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کل تک ہم اپنے سارے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے، سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان لوگوں کے نام فوری طور پر الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں۔

بیرسٹر گوہر نے امریکا کے سابق صدر پر حملے کے حوالے سے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، شکرہے وہ حملے میں بچ گئے ہیں، پاکستانی عوام اور پی ٹی آئی کی جانب سے ہم اس حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اراکین قومی اسمبلی نے اپنے دستخطوں سے بیان حلفی جمع کروائے ہیں، سپریمُ کورٹ کا فیصلہ 11 ججوں کا فیصلہ ہے، نظرثانی میں جانا ہر فریق کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے، ہمارے کوئی رکن اسمبلی ناراض نہیں ہے صرف تین اراکین ملک سے باہر ہیں، ہم اس وقت پارلیمان میں موجود کسی بھی پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت نہیں بنائیں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہماری بات چیت جاری ہے جلد وہ ہمارے ساتھ ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کہا کہ جس طریقے سے یہ حکومت چل رہی ہے اس طرح سے ملک نہیں چلتے، ہر ادارے کو قانون کے دائرے میں لایا جائے، ہم سپریم کورٹ سے درخواست کرتے ہیں اس کا نوٹس لیں، جو لوگ منتخب ہو کر آئے ہیں وہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب دوبارہ اگر پکڑ دھکڑ شروع کی گئی اور پریس کانفرنسز کروائی گئیں تو اس سے کام نہیں چلے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...

وفاقی کابینہ اجلاس: حج پالیسی 2027-30 کی سفارشات منظور، گندم مسائل پر کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس اسلام آباد: Shehbaz Sharif...