Home sticky post ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، اب ہماری تمہاری کھلی جنگ، اب دما دم مست قلندرہوگا،خواجہ آصف

ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، اب ہماری تمہاری کھلی جنگ، اب دما دم مست قلندرہوگا،خواجہ آصف

Share
Share

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، اب ہماری تمہاری کھلی جنگ، اب دما دم مست قلندرہوگا۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان طالبان پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی ہوئی، ہم تمہارے ہمسائے ہیں تمہاری اوقات جانتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بہادر افواج ہندوستان کی پراکسی طالبان وافغان جارحیت کامنہ توڑجواب دے رہی ہیں، شکست دشمن کا مقدر ہے! انشا اللہ۔
وزیر دفاع کہنا تھا کہ نیٹوافواج کے انخلا کے بعد طالبان نے افغانستان کو ہندوستان کی کالونی بنا دیا، ساری دنیا کے دہشتگردوں کو اکٹھا کرکے دہشتگردی کو ایکسپورٹ کرنا شروع کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے حالات نارمل رکھنے کی پوری کوششیں کیں لیکن طالبان ہندوستان کی پراکسی بن گئے۔

Share
Related Articles

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...

ایران ویمن فٹبال ٹیم کا ایرانی افواج کو خراجِ تحسین اور سیلیوٹ

تہران :ایشیا کپ میں ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے...

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

واشنگٹن :ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں...