Home سیاست ہمارے احتجاج کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو آزادی دلانا ہے، بیرسٹر گوہر

ہمارے احتجاج کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو آزادی دلانا ہے، بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہمارے احتجاج کا مقصد ناانصافی و زیادتی ختم کرنا اور بانی پی ٹی آئی کو آزادی دلانا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے تحفظات تھے جو اسپیکر کے پاس لے کر آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے جو زیادتیاں ہو رہی ہیں اس پر ہم تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں، غیر آئینی اور غیر قانونی کام ہو رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم اس ایوان کی سربلندی کے لیے یہاں بیٹھے ہیں، ہمارے تحفظات ہیں کہ اس ایوان میں بہت سے اجنبی بیٹھے ہیں، ہمارا علامتی احتجاج رات 8 بجے تک روزانہ رہے گا۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ ہمارے احتجاج کا مقصد ناانصافی اور زیادتی ختم کرنا ہے، ہمارے احتجاج کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو آزادی دلانا ہے۔ ہمارے سیکریٹریٹ میں انہوں نے ایک واٹر ڈسپنسر تک نہیں چھوڑا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...