Home سیاست ‎بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے متعلق کیس میں عدالت سے باہر تصفیے کا امکان

‎بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے متعلق کیس میں عدالت سے باہر تصفیے کا امکان

Share
Share

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے متعلق کیس میں عدالت سے باہر تصفیے کا امکان ہے۔اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ ہماری بات چیت چل رہی ہے امید ہے جلد ایگریمنٹ ہو جائے گا۔

بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گِل کی آج پھر عدم حاضری پر عدالت برہم ہوئی۔ جسٹس حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ پھر کہہ رہا ہوں فریقین عدالت کے ساتھ سیاست کھیل رہی ہیں۔

اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ دونوں فریقین کی استدعا ہے کہ مزید کچھ دن کا وقت دے دیا جائے، ہماری بات چیت چل رہی ہے امید ہے جلد ایگریمنٹ ہو جائے گا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حیرانی سے استفسار کیا کہ ایگریمنٹ؟ اسٹیٹ کونسل نے بتایا کہ ہمارا دو طرفہ ارینج منٹ ہو رہا ہے ابھی حتمی نہیں اس لیے نکات ابھی نہیں بتا سکتا۔ جسٹس حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت اس کیس کے زیر التوائہونے سے متعلق بہت فکر مند ہے، یہ رٹ فائل کرتے ہیں جب دیکھتے ہیں ریلیف ملنے لگا ہے تو پھر کھیل شروع کر دیتے ہیں۔

اسٹیٹ کونسل سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ لوگ بھی کچھ کم نہیں ہیں۔

وکیل خالد چوہدری نے کہا کہ عثمان گِل عدت نکاح کیس میں ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہیں اس لیے یہاں پیش نہیں ہو سکے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ یہ سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کا کوئی گراوٴنڈ نہیں ہے، آخری بار موقع دے رہا ہوں آئندہ سماعت پر لازمی پیش ہو کر دلائل دیں۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...